ایران نے امریکا سے مذاکرات کے لیے تجاویز پاکستانی ثالثوں کے ذریعے بھجوا دیں

05:57 PM, 1 May, 2026

تہران: ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایران نے مذاکرات سے متعلق اپنی تجاویز پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکا کو ارسال کر دی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تجاویز جمعرات کے روز بھجوائی گئیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی رابطوں میں پاکستان باضابطہ طور پر ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ کئی دیگر ممالک بھی اس عمل میں تعاون کے لیے آمادہ ہیں، تاہم مذاکراتی عمل میں سرکاری ثالث کی حیثیت پاکستان کو حاصل ہے۔

اسماعیل بقائی کے مطابق اگر مذاکرات کے انعقاد سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ کیا گیا تو اس حوالے سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
 
 
 

مزیدخبریں