پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرانےکاپلان ہے، چیئرمین پی سی بی

03:39 PM, 1 Nov, 2017

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے شیڈول کا اعلان آئندہ دو چار روز میں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں کرانے کی تجویز زیر غور ہے اور ساتھ ہی 2 پلے آف لاہور میں کرانے کی تجویز ہے۔ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بھارت انڈر 19 کپ میں شرکت کرے یا نہ کرے لیکن ٹورنامنٹ اپریل میں پاکستان میں ہی ہوگا۔

مزیدخبریں