خاشقجی قتل کیس، یقین ہے سعودی عرب نے دھوکا نہیں دیا، ڈونلڈ ٓٹرمپ

خاشقجی قتل کیس، یقین ہے سعودی عرب نے دھوکا نہیں دیا، ڈونلڈ ٓٹرمپ
کیپشن: image by facebook

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ سعودی عرب نے جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات میں ایمانداری سے کام لیا ہے اور اس سلسلے میں کوئی غلط بیانی نہیں کی گئی ہے ۔

غیرملکی ادارے کو انٹرویو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمال خاشقجی کے قتل کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ سعودی عرب اس معاملے میں فہم بینی سے کام لے رہا ہے اور ابھی تک کی تحقیقات تسلی بخش ہیں ،

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترک پراسیکیوٹر جنرل نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو سعودی قونصل خانے میں گلا دبا کر قتل کیا گیا اور پھر ان کی لاش کے ٹکڑے کرکے اسے ٹھکانے لگادیا گیا۔


خیال رہے کہ جمال خاشقجی سعودی شاہی خاندان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی پالیسیوں کے سخت ناقد تصور کیے جاتے تھے، 2 اکتوبر 2018 کو وہ استنبول میں موجود سعودی قونصل خانے میں گئے اور واپس نہ آئے۔سعودی صحافی اپنی طلاق کی دستاویزات کو حتمی شکل دینے کے لیے سعودی سفارت خانے گئے لیکن وہاں سے واپس نہیں آئے جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا گیا کہ انہیں قونصل خانے میں ہی قتل کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے ابتدائی طور پر خبروں کی تردید کی لیکن عالمی دباؤ بڑھنے کے بعد قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا کہ صحافی جمال خاشقجی سفارت خانے کے اندر ہونے والے جھگڑے کے دوران مارے گئے۔