عمران خان کے لانگ مارچ کے باوجود ڈالر مزید سستا 

10:08 AM, 1 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: سابق وزیر اعظم عمران خان کے لانگ مارچ کے باوجود ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ 48 گھنٹے میں ڈالر 2 روپے 22 پیسے سستا ہوا۔ 

نیو نیوز کے مطابق انٹر بینک میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی ڈالر 64 پیسے سستا ہوگیا ۔ انٹر بینک میں ڈالر 220.89 روپے سے کم ہوکر 220.25 روپے پر آگیا ۔دو روز میں ڈالر 2 روپے 22 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں