وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سیاسی رہنماؤں سے رابطہ، صوبائی جرگہ بلانے کا فیصلہ

09:28 AM, 1 Nov, 2025

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلیفونک رابطے کیے اور تمام جماعتوں پر مشتمل جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے ایمل ولی خان، مولانا فضل الرحمٰن، سراج الحق، امیر مقام، آفتاب شیرپاؤ اور محمد علی شاہ باچا سمیت متعدد رہنماؤں سے گفتگو کی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر امن سب کا مشترکہ ہدف ہے، حکومت تمام فریقین کو ساتھ لے کر پائیدار امن یقینی بنائے گی۔

مزیدخبریں