ہمیں اسلام آباد مارچ پر مجبور نہ کیا جائے، اسلام آباد آنے میں صرف 24 گھنٹے لگیں گے:مولانا فضل الرحمان

05:17 PM, 1 Nov, 2025

ملتان: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو اسلام آباد لانگ مارچ کی دھمکی دے دی۔

ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدارس کے آئمہ کرام کو 25 ہزار روپے دینے کا اعلان ان کے مطابق علما کے ضمیر خریدنے کی کوشش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ “25 ہزار میں ہمارے ضمیر خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مگر ہم ضمیر فروش نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ معاملہ اب کنونشن سینٹر سے آگے بڑھ گیا ہے، اب فیصلہ یہ کرنا ہے کہ کس سڑک پر اکٹھے ہونا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ “ہمیں اسلام آباد مارچ پر مجبور نہ کیا جائے، اسلام آباد آنے میں صرف 24 گھنٹے لگیں گے۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کی قیادت نے حکومت کے خلاف احتجاجی حکمتِ عملی پر غور شروع کر دیا ہے۔

مزیدخبریں