چین کے قیام کو 70 سال مکمل، شاندار فوجی پریڈ، توپوں کی سلامی بھی دی گئی

چین کے قیام کو 70 سال مکمل، شاندار فوجی پریڈ، توپوں کی سلامی بھی دی گئی

 بیجنگ: چین کے قیام کو 70 سال مکمل، قومی دن کے موقع پر تیانمن اسکوائر پر شاندار فوجی پریڈ، پریڈ میں توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

ٹینکس، ڈرونز ، میزائل سسٹم ، ریڈار سمیت دیگر جدید ہتھیاروں کی نمائش، فضائی دستے کا شاندار فلائی پاسٹ، ہیلی کاپٹروں نے فضاء میں 70 کا ہندسہ بنایا۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے پریڈ کا معائنہ کیا، تقریب سے خطاب میں چینی صدر کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور استحکام اولین ترجیحات ہیں۔

عوام متحد ہو کر ملکی ترقی کیلئے کام کریں، مقررہ اہداف کے حصول کیلئے مخلصانہ کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔ مستقبل میں چین مزید خوشحال اور مستحکم ہوگا، پاکستان نے چینی قیادت اور عوام کو 70ویں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ چین میں تقریبات کا سلسلہ آج رات تک جاری رہے گا۔