پی سی بی نے سرفراز کو کپتانی سے ہٹائے جانے والی خبروں کی تردید کر دی

پی سی بی نے سرفراز کو کپتانی سے ہٹائے جانے والی خبروں کی تردید کر دی

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے والی خبروں کی تردید کر دی۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد بہترین انسان اور اچھے کپتان ہیں۔ دوسری جانب سرفراز احمد نے بھی کپتانی سے ہٹانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ کہتے ہیں پی سی بی نے بھرپور اعتماد پر کپتانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بابر اعظم بہت اچھے کھلاڑی ہیں اور نائب کپتان ہیں، ہم دونوں کے تعلقات بہت بہتر ہیں۔ بورڈ اگر بہتر سمجھے گا تو وہ کسی اور کو کپتانی سونپنے کا اختیار رکھتا ہے۔ کپتان نے مزید کہا پاکستان کرکٹ بورڈ کی تمام مینجمنٹ نے مشکل وقت میں بھروسہ کیا جس پر وہ شکرگزار ہیں۔