کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3.2ریکارڈ

11:09 AM, 1 Oct, 2025

کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن میں خاص طور پر ملیر اور آئی آئی چندریگر روڈ شامل ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق یہ زلزلہ صبح 9 بج کر 34 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا، جس کی شدت 3.2 ریکٹر تھی اور زلزلے کی گہرائی زیر زمین تقریباً 10 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز ملیر سے 7 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر نے بتایا کہ عام طور پر 3 شدت کے زلزلے اکثر آتے رہتے ہیں، مگر زیادہ تر محسوس نہیں ہوتے۔ تاہم اس بار شدت 3.2 ہونے کی وجہ سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 
 

مزیدخبریں