وفاقی حکومت کا ناراض پیپلز پارٹی کو منانے کا فیصلہ ، آج اہم ملاقات بھی طے پا گئی

11:35 AM, 1 Oct, 2025

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ناراض پیپلز پارٹی کو منانے کے لیے رابطے شروع کر دیے ہیں اور آج ایک اہم ملاقات بھی طے پا گئی ہے۔ ذرائع کے  مطابق پیپلز پارٹی کا ایک وفد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کرے گا، جس میں نوید قمر، اعجاز جاکھرانی اور دیگر رہنما شامل ہوں گے۔

اس ملاقات میں دونوں طرف سے زیرالتوا معاملات اور حالیہ بیان بازی سے پیدا ہونے والی کشیدگی پر بات چیت ہوگی۔ پیپلز پارٹی وفد اپنے تحفظات اور شکایات پیش کرے گا اور وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر وزرا کے بیانات پر احتجاج ریکارڈ کرائے گا۔

مزید برآں، پیپلز پارٹی رہنما سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق اپنے مطالبات بھی سامنے رکھیں گے اور پنجاب میں درپیش مسائل پر بھی اسحاق ڈار کو آگاہ کریں گے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے حوالے سے ان کی تجاویز کو نظر انداز کیا گیا ہے، جس پر انہیں شدید تحفظات ہیں۔

مزیدخبریں