کوئٹہ : سکیورٹی فورسز کا اغبرگ کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 10 دہشتگرد ہلاک

11:51 AM, 1 Oct, 2025

کوئٹہ :کوئٹہ کے مضافاتی علاقے غزہ بند میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف ایک کامیاب مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے، جس کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، مصدقہ اطلاعات پر یہ کارروائی غزہ بند کے پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کے خلاف کی گئی، جہاں یہ دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں سکیورٹی فورسز نے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ اس دوران دو سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ مزید برآں، ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ایسی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں