اسلام آباد : حکومتِ پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم اکتوبر کی رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے سے بڑھ کر 268 روپے 68 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے سے بڑھ کر 276 روپے 81 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ رد و بدل عالمی منڈی میں قیمتوں میں تبدیلی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں رات 12 بجے سے ملک بھر میں نافذ العمل ہو چکی ہیں۔