مری میں نواز شریف کارڈیک سنٹر کا افتتاح ،مریم نواز کا راولپنڈی سے مری تک جلد ٹرین چلانے کا اعلان

03:37 PM, 1 Oct, 2025

اسلام آباد: مریم نواز نے راولپنڈی سے مری تک جلد ٹرین چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری میں نواز شریف کارڈیک سنٹر کا کامیابی سے افتتاح ہو چکا ہے، جس کے باعث مری کے لوگوں کو دل کے علاج کے لیے راولپنڈی جانا نہیں پڑے گا۔

مریم نواز نے مزید بتایا کہ کوٹلی ستیاں میں 100 بیڈز پر مشتمل جدید اسپتال بھی قائم کیا جائے گا تاکہ صحت کی سہولیات بہتر بنائی جا سکیں۔ انہوں نے کہا، "ہم نے وہ وعدے بھی پورے کیے جو کبھی کیے ہی نہیں تھے۔"

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سے مری داخل ہوتے ہی واضح فرق نظر آتا ہے، جہاں مری کو کنکریٹ کے جنگل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ مریم نواز نے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ تمام غیر قانونی تعمیرات کو فوری طور پر گرا دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مری کو ایک مکمل سیاحتی مرکز بنانے کے لیے بھرپور کام کر رہی ہے تاکہ سیاحوں کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مزیدخبریں