حکومتی اتحادیوں میں اختلافات، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اہم رابطہ

06:12 PM, 1 Oct, 2025

اسلام آباد :حکومتی اتحاد میں پائی جانے والی حالیہ کشیدگی کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیانات پر تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا مؤقف تھا کہ اتحادی ہونے کے باوجود بعض معاملات پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔

ملاقات میں ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سیاسی معاملات کو باہمی مشاورت سے حل کیا جائے گا اور اتحادی مفاہمت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں