گھوڑا گاڑی ریس میں 86 سالہ کھلاڑی نے نیا ریکارڈقائم کردیا

گھوڑا گاڑی ریس میں 86 سالہ کھلاڑی نے نیا ریکارڈقائم کردیا

ورجینیا :امریکہ میں  منعقدہ گھوڑا گاڑی ریس میں  86 سالہ کھلاڑی نے  ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ۔ٹونی ڈینڈیو نے ایک ہفتے قبل ہی اپنی 86ویں سالگرہ منائی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں منعقدہ گھوڑا گاڑی کے سالانہ مقابلہ 86 سالہ ٹونی ڈینڈیو نے جیت لیا ۔ 

ٹونی کے گھوڑے کی رجسٹریشن کا نمبر پانچ تھا اور وہ ریس میں آخری لمحات میں آگے نکلنے میں کامیاب ہوئے ۔

ٹونی ڈینڈیو نے جارج مک کینڈلیس کا 1994 میں قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا جس میں جارج نے 83 سال کی عمر میں ریس جیتی تھی۔ ٹونی نے ایک میل کا فاصلہ صرف ایک منٹ 59 سیکنڈ اور دو ملی سیکنڈ میں مکمل کرتے ہوئے اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

 واضح رہے کہ ٹونی مسلسل گھوڑا ریس میں شرکت کرتے رہتے ہیں اور یہ ان کی 234 ویں فتح بھی تھی کیونکہ وہ کئی دہائیوں سے اس ریس میں شریک ہورہے ہیں اور بہترین کھلاڑی تصور کئے جاتے ہیں۔