این سی او سی کی ہدایات پر اسلام آباد کی انتظامیہ نے پابندیوں سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا

این سی او سی کی ہدایات پر اسلام آباد کی انتظامیہ نے پابندیوں سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا
کیپشن: این سی او سی کی ہدایات پر اسلام آباد کی انتظامیہ نے پابندیوں سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے این سی او سی کی ہدایات کی پیش نظر پابندیوں سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت تمام تجارتی مراکز اورمارکیٹس کو رات 8 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی لیکن تمام انڈور اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔

نوٹی فکیشن کے تحت اسلام آباد میں آؤٹ ڈور اجتماعات و شادی پر 300 افراد کے ساتھ اجتماع کی اجازت ہوگی لیکن تمام انڈور شادیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ انڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی ہوگی جب کہ آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات 10 بجے تک اجازت ہو گی۔

نوٹی فکیشن میں اسلام آباد کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ تمام تفریحی مقامات بند رہیں گے البتہ پبلک پارکس کو ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہو گی۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سینما گھر بھی مکمل طور پر بند رہیں گے۔