بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ ختم کرنے کیلئے وزیراعظم کا اہم اعلان

 بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ ختم کرنے کیلئے وزیراعظم کا اہم اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے  کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام کو نجات دلانے اور بجلی کی بچت کیلئے شمسی توانائی منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت  کی ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگا تیل منگوا کر بجلی بنانے کے بجائے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے۔

 پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ شمسی توانائی منصوبے کے تحت سولر پاور سے 10 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی، پہلے مرحلے میں سرکاری عمارتوں اور ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا  سولر پاور پلانٹس کی جلد تعمیر کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئندہ موسم گرما تک عوام کو بجلی کی فراہمی میں خاطر خواہ ریلیف  دی جائے گی ۔حکومت سولر منصوبے کے تحت کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سولر بجلی فراہم کرئے گی  ۔