غزہ: فلسطینی اتھارٹی نے امریکہ سے اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزے جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی آواز کو جان بوجھ کر دبایا جا رہا ہے، اور امریکی رویہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے محمود عباس سمیت 80 فلسطینی نمائندوں کو ویزا دینے سے انکار کر دیا تھا، جس پر فلسطینی قیادت نے شدید ردعمل دیا ہے۔
صدر محمود عباس نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں شرکت کا حق سب کو دینا چاہیے، نہ کہ سیاسی بنیادوں پر پابندیاں عائد کی جائیں۔
یورپی یونین نے بھی امریکہ سے اس فیصلے پر نظرِ ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ جیسے عالمی فورم پر کسی بھی ملک یا قوم کی نمائندگی کو روکا جانا مناسب نہیں۔