پنجاب میں سیلاب متاثرین کی تلاش کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری

12:28 PM, 1 Sep, 2025

لاہور : پنجاب میں سیلاب متاثرین کی نشاندہی اور ریسکیو آپریشن کو مزید موثر بنانے کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر تھرمل امیجنگ ڈرونز کی مدد سے دور دراز اور مشکل علاقوں میں پھنسے متاثرین اور مویشیوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔

سیمی پل جھنگ اور سرگودھا روڈ کے آس پاس ڈرونز نے سیلابی ریلے میں گھرے پانچ افراد اور مویشیوں کو تھرمل امیجنگ کیمرے کے ذریعے پکڑ کر ان کی لوکیشن ٹریس کی، جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

اسی طرح چشتیاں کی دریائی بیلٹ اور بہاولنگر کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھی تھرمل امیجنگ ڈرونز کا استعمال جاری ہے تاکہ مزید متاثرین کو بروقت بچایا جا سکے۔

مزیدخبریں