یاسمین راشد نے 9 مئی کے مقدمات میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

11:41 AM, 1 Sep, 2025

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق تین مقدمات میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کر دی ہیں۔

اپیلوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے فیصلے میں حقائق کا درست انداز میں جائزہ نہیں لیا، اور جو سزائیں سنائی گئی ہیں وہ شواہد اور حقیقت کے برعکس ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اپیلوں کے حتمی فیصلے تک ان کی سزاؤں کو معطل کیا جائے اور انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

انہوں نے یہ اپیلیں تھانہ شادمان حملہ، شیرپاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ، اور جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے سے متعلق تین مختلف مقدمات میں دائر کی ہیں۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ان تمام مقدمات میں انہیں 10،10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

مزیدخبریں