سینئر اداکار انور علی انتقال کر گئے، شوبز انڈسٹری سوگوار

04:47 PM, 1 Sep, 2025

لاہور : پاکستان کے نامور سٹیج، ٹی وی اور فلمی اداکار انور علی طویل علالت کے بعد 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی دنوں سے زیر علاج تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق، گزشتہ شب طبیعت ناساز ہونے پر انہیں لاہور کے رائیونڈ روڈ پر واقع ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

اداکار انور علی کا شمار پاکستان کے ممتاز مزاحیہ اداکاروں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے سٹیج، فلم اور ٹی وی پر اپنی بے ساختہ مزاحیہ اداکاری اور منفرد انداز سے لاکھوں مداحوں کے دل جیتے۔

ان کے انتقال کی خبر سے شوبز انڈسٹری میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ کے شیڈول کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں