نیشنز کپ 2026: پاکستان وائٹ نے ثمرقند کو 1-6 سے شکست دے دی

08:31 AM, 1 Sep, 2026

کازان : روس کے شہر کازان میں جاری نیشنز کپ 2026 ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان وائٹ ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثمرقند ہاکی ٹیم کو 1-6 سے شکست دے دی۔

کازان فیلڈ ہاکی سینٹر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے آغاز ہی سے جارحانہ انداز اپنایا اور حریف ٹیم کو دباؤ میں رکھا۔ قومی ٹیم کی جانب سے عثمان اشرف اور عبد الوہاب نے دو، دو گول سکور کیے، جبکہ تیمور اسر اور عاطف نے ایک، ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

پاکستان وائٹ کی جانب سے عمدہ کھیل کا سلسلہ پورے میچ کے دوران برقرار رہا، جس کے باعث ٹیم نے واضح برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق پاکستان وائٹ ہاکی ٹیم یکم ستمبر کو روس کی قومی ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی۔ قومی ٹیم کی قیادت ہیڈ کوچ اولمپین کامران اشرف کی نگرانی میں جاری ہے۔

مزیدخبریں