پانی پاکستان اور خطے کی لائف لائن ہے، اسے بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: شہباز شریف

12:33 PM, 1 Sep, 2026

بشکیک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی پاکستان اور پورے خطے کی لائف لائن ہے، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی خطے کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، جس نے پورے خطے کو متاثر کیا ہے۔ عالمی منظرنامہ بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی سے دوچار ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، جبکہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے اور دیرپا قیامِ امن کی کوششیں تاحال جاری ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم پلیٹ فارم ہے۔ پاکستان ایس سی او کا فعال اور ذمہ دار رکن ہے۔

اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت ایس سی او ممالک کے سربراہان نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔ پاکستان نے ایس سی او سربراہانِ مملکت کونسل کی آئندہ صدارت بھی سنبھال لی۔

مزیدخبریں