لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ڈیرہ غازی خان کے ارکان اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں احمد خان لغاری، علی احمد لغاری، اسامہ عبدالکریم، حنیف پتافی، اسامہ لغاری اور صلاح الدین خان شامل تھے۔
ملاقات میں سیاسی صورتحال، امن و امان اور ڈیرہ غازی خان کے عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو ہدایت کی کہ اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنائیں اور عوامی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دیں۔
ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو کامیاب دورۂ چین پر مبارکباد پیش کی۔1