ممبئی:بھارت کی ایئر انڈیا کو بدترین بحران کا سامنا ہے، جس نے بھارتی فضائی شعبے کے لیے بڑا چیلنج پیدا کردیا ہے۔
برطانوی جریدے دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق 2025 کے ہلاکت خیز فضائی حادثے کے بعد ایئر انڈیا پر مسافروں کا اعتماد بحال نہیں ہوسکا، جبکہ ایئر لائن کے حفاظتی معیار پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اپریل 2026 میں ایئر انڈیا کے مسافروں کی تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 27 فیصد کم ریکارڈ کی گئی، جو ایئر لائن کو درپیش مشکلات کی عکاسی کرتی ہے۔