مصباح الحق سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہوگئے

03:25 PM, 1 Sep, 2026

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن اور سابق کپتان مصباح الحق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے دورۂ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم میں شامل کیے جانے والے کھلاڑیوں کے حوالے سے مناسب مشاورت نہ کیے جانے پر استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔ ان کا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو موصول ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے دورے میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، جس دوران مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے علیحدگی اختیار کرلی۔

واضح رہے کہ دورۂ انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد سات کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا، جن میں محمد رضوان، سلمان علی آغا اور امام الحق بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں