2027لیکسس آئی ایس کا خصوصی ظاہری پیکیج متعارف، صرف 350 گاڑیاں تیار ہوں گی

03:50 PM, 1 Sep, 2026

امریکہ : لگژری کار ساز کمپنی لیکسس نے ۲۰۲۷ ماڈل آئی ایس کے لیے نیا خصوصی ظاہری پیکیج متعارف کرا دیا ہے، جس میں گاڑی کو منفرد سبز رنگ اور خصوصی ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اس خصوصی پیکیج میں اینوِس گرین بیرونی رنگ، سیاہ 19 انچ فورجڈ بی بی ایس پہیے، سبز سلائی والی نُو لَکس نشستیں اور سیٹن کروم ٹرِم شامل ہیں۔

یہ پیکیج آئی ایس 350 ایف سپورٹ پر مبنی ہے، تاہم اس میں کوئی مکینیکل اپ گریڈ نہیں کیا گیا۔ گاڑی میں 3۔5 لیٹر وی ۶ انجن برقرار رکھا گیا ہے، جو 113 ہارس پاور اور 280 پاؤنڈ فٹ ٹارک پیدا کرتا ہے۔

اس خصوصی ورژن میں ہینڈلنگ پیکیج، ٹیکنالوجی پیکیج، ٹرپل بیم ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، مون روف، پینورامک کیمرا اور مارک لیونسن ساؤنڈ سسٹم سمیت متعدد اضافی سہولیات بھی شامل ہیں۔

لیکسس شمالی امریکا کے لیے اس خصوصی ایڈیشن کی صرف 350 گاڑیاں تیار کرے گی، جو رواں سال کے آخر میں ڈیلرشپس پر پہنچنے کی توقع ہے۔ کمپنی نے تاحال حتمی قیمت کا اعلان نہیں کیا، تاہم اس کی متوقع قیمت تقریباً 60 ہزار ڈالر کے آس پاس ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں