سرگودھا میں دربار کے متولی نے ساتھیوں کی مدد سے چار خؤاتین سمیت 20افراد کو قتل کر دیا

سرگودھا میں دربار کے متولی نے ساتھیوں کی مدد سے چار خؤاتین سمیت 20افراد کو قتل کر دیا

سرگودھا: تھانہ صدرکےعلاقے 95 شمالی میں دربار کے متولی نے ساتھیوں کی مدد سے خواتین سمیت 20 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق  سرگودھا کے تھانہ صدر کے علاقے 95 شمالی میں دیرینہ رنجش پر دربار کے متولی نے ساتھیوں کی مدد سے 4 خواتین اور 19 مردوں کی جان لے لی۔

ڈی پی او سرگودھا کے مطابق دربار کے متولی یوسف نے مقتولین کو پہلے نشہ آور چیز کھلا کر بیہوش کیا جس کے بعد انہیں ڈنڈوں سے مار مار کر ان کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم یوسف اور اس کے 2 ساتھیوں کو گرفتار کرتے ہوئے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس ذرائع کا کہناہے کہ تین افراد گرفتار کر لیے گئے ۔

گرفتار ہونے والے افراد میں دربار کا گدی نشین عبدالوحید بھی شامل ہے ۔مقتولین کے جسموں پر ڈنڈوں اور زخموں کے نشان پائے گئے ہیں ۔پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے ۔

مقتولین میں سے چھ افراد کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے ۔ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ ملزم عبدالوحید کی ذہنی حالت درست نہیں ہے۔دربارعلی محمد گجر 2 سال قبل آبادی سے دورتعمیرکیاگیاتھا۔

ڈپٹی کمشنرسرگودھا کے مطابق عبدالوحید درگارہ پر مریدوں کو درس دیتا تھا اور تشدد بھی کر تا تھا.ملزم عبدالوحیدالیکشن کمیشن سرگودھاکاملازم ہے،آفس کارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔قتل کئے گئے افرادکی شناخت کاعمل جاری۔

مقتولین میں سے دو کا تعلق اسلام آباد سے ،ایک کا میانوالی سے تھا ،بعض مقامی افراد تھے. نواحی علاقے 95 شمالی میں قائم دربار مبینہ طور پر علی محمد گجرکے گدی نشین عبدالوحید نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ درگاہ پر موجود 6 خواتین سمیت 22 افراد کو کو نشہ آور چیز کھلا کر بےہوش کیا اور پھر انہیں ڈنڈوں اور خنجر کے وار کیے گئے۔