مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

07:25 PM, 2 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔ 

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل مقامی وکیل شاہد رانا کی درخواست پر سماعت کرے گا ۔ اپیل کنندہ نے مؤقف اپنایا ہے کہ مریم نواز نے میڈیا کانفرنس میں عدلیہ کی توہین کی ۔ مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست دائر کی جسے سنگل بینچ نے مسترد کردیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے اوائل میں لاہور ہائی کورٹ نے درخواست کنندہ کی مریم نواز اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی تھی۔

مزیدخبریں