ہیملٹن : نیوزی لینڈ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔
پاکستان نے 293 رنز کے تعاقب میں میچ کا آغاز انتہائی مایوس کن کیا اور صرف 32 رنز پر آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی۔ عبداللہ شفیق، بابر اعظم، امام الحق، محمد رضوان اور سلمان آغا ایک، ایک رن پر آؤٹ ہو گئے، جس کے بعد فہیم اشرف نے 73 رنز کی مزاحمت کی۔
حارث رؤف کے زخمی ہونے کے بعد نسیم شاہ نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 51 رنز کی اہم اننگز کھیلی، لیکن پاکستان کی ٹیم صرف 208 رنز بنا سکی اور میچ میں 84 رنز سے شکست کا سامنا کیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے بین سیئرز نے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جیکب ڈفی نے 3، اور وِل اورورکے اور نیتھن اسمتھ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے، نیوزی لینڈ نے دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 292 رنز بنائے۔ مچل ہے نے 99 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اور محمد عباس 41 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔