لاہور : وزیرِاعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر اہم مشاورت کی گئی۔
وزیرِاعظم نے نواز شریف کو بلوچستان کی موجودہ صورتحال اور اس میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ اس دوران نواز شریف نے کہا کہ "پنجاب بڑا بھائی ہے، بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کیا جائے گا"۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اپنے بلوچستان کے بھائیوں کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا
وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس ملاقات میں بلوچستان کے وزیرِاعلیٰ سے ہونے والی گفتگو پر بھی بریفنگ دی اور وفاقی حکومت کی طرف سے بلوچستان کی ترقی کے لیے مکمل تعاون فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔