پاناما کیس میں قوم کے ساتھ بڑا ہاتھ کیا گیا، دانیال عزیز

پاناما کیس میں قوم کے ساتھ بڑا ہاتھ کیا گیا، دانیال عزیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کے حوالے سے صرف نواز شریف کا کیس سنا گیا اور میرٹ سے ہٹ کر اقامے پر فیصلہ دیا گیا جس کا پٹیشن میں ذکر ہی نہیں جبکہ پاناما کیس کے معاملے میں قوم کے ساتھ بڑا ہاتھ کیا گیا۔ پاناما میں نام آنے والے باقی 449 افراد کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی بلکہ ان کو بالکل ہی چھوڑ دیا گیا۔

دانیال عزیز نے کہا کہ اب سمجھ میں آ گیا آخر کیوں عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیسز کو علیحدہ کر دیا گیا صرف نواز شریف کو ہٹانے کیلئے بازار گرم کیا گیا تھا حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات میں سے 1 بھی الزام ثابت نہ کیا جا سکا جبکہ عمران خان کے وکلاء خود غیر ملکی فنڈنگ کا اعتراف کر چکے ہیں اور جب عدالت نے بلایا تو دستاویزات جمع کرانے اور منی ٹریل دینے کی بجائے مشتاق احمد کا کنٹریکٹ پیش کر دیا جو انصاف وقانون کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں