تھائی عدالت نے 2 سابق وزرائے اعظم کو بری کر دیا

تھائی عدالت نے 2 سابق وزرائے اعظم کو بری کر دیا

بنکاک: تھائی لینڈ کی عدالت نے 2008 میں ہونے والے مظاہروں کے دوران اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات سے 2سابق وزرائے اعظم کو بری کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کی ایک عدالت نے 2008 میں ہونے والے مظاہروں کے دوران اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات سے دو سابق وزرائے اعظم کو بری کر دیا ہے ۔ بری ہونے والوں میں سابق وزیر اعظم سومچائے وونگ ساوت، ان کے نائب وزیر اعظم، اور دو اعلی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

استغاثہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ان وزرائے اعظم نے ملکی پارلیمان کا مظاہرین کی جانب سے کیا گیا محاصرہ ختم کرانے کے لیے پولیس کی طاقت کا غیر ضروری استعمال کیا تھا۔ اس پولیس کارروائی کے دوران بہت سے مظاہرین زخمی ہو گئے تھے۔

عدالت نے استغاثہ کے دلائل سے اتفاق نہ کیا اور تمام ملزمان کو بری کر دیا۔

مصنف کے بارے میں