عامر خان کو دعوت نامہ نہیں ملا، وہ پاکستان نہیں جارہے

عامر خان کو دعوت نامہ نہیں ملا، وہ پاکستان نہیں جارہے
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انہیں پاکستان آنے کی دعوت نہیں ملی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا وہ پاکستان نہیں جارہے اور انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔‘بھارتی نجی چینل نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ جاری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اداکار عامر خان کو دعوت نامہ نہیں ملا، وہ پاکستان نہیں جارہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ متوقع وزیز اعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ان کی جماعت نے عامر خان، کپیل دیو، سنیل گواسکر سمیت کئی نامور شخصیات کو دعوت نامے بھیج دیے ہیں جبکہ عامر خان کا کہنا ہے کہ انہیں پی ٹی آئی کی طرف سے پاکستان آنے کا کوئی دعوت نامہ نہیں ملا۔