شہباز شریف کے بیان نے اسلام آباد میں ہلچل مچا دی 

Shahbaz Sharif,PMLN,PDM,

اسلام آباد :مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا اب سیاست صرف  ملک کی بہتری کیلئے ہوگی اداروں سے ٹکرائو کے ہر گز خواہاں نہیں ،مسلم لیگ کوختم اور انتشار پیدا کرنے والوں کے خواب کبھی پورے نہیں ہونگے ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی اداروں کیساتھ لڑائی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے شہباز شریف نے نیو نیوز سے غیر رسمی گفتگو میں کہا اداروں سے کسی صورت ٹکرائو نہیں چاہتے ،انہوں نے کہا مفاہمت اور بڑے بھائی سے ہاتھ جوڑنے کی بات عوامی مفاد میں کی تھی ۔

 اپنے استعفے کی خبروں کو جعلی اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا میں منظر سے غائب نہیں ہوا اور نواز شریف میرے قائد ہیں جبکہ ہر معاملے میں ان سے مشاورت کرتا ہوں اور مسلم لیگ (ن) ہمارا گھر ہے جسے بڑی محنت سے نواز شریف نے بنایاہے اس کو توڑنے والوں کا خواب بھی پورا نہیں ہوگا ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں سیاستدان بھی استعمال ہوئے اور ہم یہ نہیں کہہ رہے ہم فرشتے ہیں بلکہ ہم سے بھی غلطیاں ہوئیں تاہم ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا چاہیے۔ ہم سیاستدان آلہ کار بنے ہیں، اس حمام میں سب ننگے ہیں۔