انسٹاگرام نے 1000 فالوورز سے کم والے اکاؤنٹس کا لائیو فیچر بند کر دیا

01:24 PM, 2 Aug, 2025

اسلام آباد : انسٹاگرام نے اپنے لائیو سٹریم فیچر کے لیے نئی شرط عائد کر دی ہے، جس کے تحت اب صرف وہ صارفین لائیو ویڈیو نشر کر سکیں گے جن کے اکاؤنٹس پبلک ہوں اور جن کے فالوورز کی تعداد کم از کم 1000 ہو۔

اس سے قبل یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب تھا، چاہے ان کے فالوورز کی تعداد کم ہو یا اکاؤنٹ پرائیویٹ ہو۔ اب 1000 سے کم فالوورز والے صارفین کو لائیو جانے سے روک دیا جائے گا اور انہیں اس بارے میں اطلاع دی جائے گی۔

انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی پلیٹ فارم کی کوالٹی اور فعالیت کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہے تاکہ لائیو سٹریمز زیادہ موثر اور معیاری ہوں۔

سوشل میڈیا ماہرین کے مطابق، یہ قدم انسٹاگرام کی جانب سے لائیو سٹریمنگ انفراسٹرکچر کے اخراجات کو کم کرنے اور دیگر پلیٹ فارمز جیسے ٹک ٹاک کے معیار کے مطابق ڈھالنے کی کوشش ہے۔

نئے اور چھوٹے کریئیٹرز نے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور انسٹاگرام سے اس پالیسی پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں