اسلام آباد:پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اپنی فیملی سے متعلق اہم باتیں شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے پاکستان آئیں گے، مگر یہ ملاقات کسی سیاسی سرگرمی یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں ہوگی۔
عمران خان نے وضاحت کی کہ ان کی بات چیت اپنے بچوں کے ساتھ ڈیڑھ گھنٹے سے زائد جاری رہی اور اس میں ان کے پاکستان آنے کا ذکر کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے بچوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ تحریک کا حصہ بنیں گے۔
عمران خان کے مطابق، جیل میں رہتے ہوئے انہیں اخبارات اور ٹی وی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جو ان کی حالات میں کچھ بہتری لائی ہے۔
عمران خان کی بیٹوں کے پاکستان آنے کی تصدیق، سیاست یا تحریک میں حصہ نہیں لیں گے
04:18 PM, 2 Aug, 2025