ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی مزار اقبال پر حاضری: فاتحہ خوانی اور خراج عقیدت

04:56 PM, 2 Aug, 2025

لاہور:ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران لاہور میں مزارِ اقبال پر حاضری دی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر وزرا بھی موجود تھے۔ ایرانی صدر نے علامہ اقبال کے مزار پر فاتحہ پڑھی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔

ایرانی صدر کا یہ اقدام پاکستان اور ایران کے تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اور قدم ثابت ہوا۔ علامہ اقبال کی شاعری اور فلسفے کی اہمیت پر ایرانی صدر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اقبال کے افکار دونوں ممالک کے عوام کے درمیان یکجہتی اور تعاون کے لیے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

مزیدخبریں