ایرانی صدر مسعود پزشکیان لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم کا پرتپاک استقبال

06:35 PM, 2 Aug, 2025

اسلام آباد / لاہور: ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وہ لاہور سے اسلام آباد پہنچے جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

قبل ازیں، ایرانی صدر کا طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر اترا تو صوبائی و وفاقی وزراء، اعلیٰ حکام اور ایرانی سفارت کاروں نے ان کا استقبال کیا۔ لاہور میں قیام کے دوران ایرانی صدر نے تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور اہم ملاقاتیں بھی کیں۔

اسلام آباد آمد پر وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ایرانی صدر اپنے دورے کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے، تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔

مزیدخبریں