مرد بھی جذبات رکھتے ہیں، انہیں مشین نہ سمجھا جائے: متھیرا

10:13 AM, 2 Aug, 2026

لاہور : ٹی وی میزبان اور سوشل میڈیا شخصیت متھیرا کا کہنا ہے کہ معاشرے نے مردوں پر اتنی ذمہ داریاں ڈال دی ہیں کہ انہیں جذبات سے عاری "مشین" سمجھا جانے لگا ہے۔

 انٹرویو میں متھیرا نے کہا کہ لڑکوں کی ایسی تربیت ہونی چاہیے جہاں وہ بلا جھجھک اپنے جذبات کا اظہار کر سکیں۔ ان کے مطابق ماؤں اور بیویوں کو بھی مردوں کی جذباتی کیفیت کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل کام اور ذمہ داریوں کا دباؤ مردوں کی ذہنی اور جذباتی صحت کو متاثر کرتا ہے، جس سے وہ اپنی خاندانی ذمہ داریاں بھی بہتر انداز میں ادا نہیں کر پاتے۔

متھیرا کا مزید کہنا تھا کہ اگر بچپن سے لڑکوں کو یہ سکھایا جائے کہ اداسی، ذہنی دباؤ یا ڈپریشن کا سامنا کرنا ایک فطری بات ہے، تو معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں