سلمان خان کی سنجے دت کیلئے محبت بھری پوسٹ وائرل

10:59 AM, 2 Aug, 2026

ممبئی : بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے قریبی دوست سنجے دت کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے محبت اور احترام کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں سلمان خان نے سنجے دت کو اپنا بڑا بھائی قرار دیتے ہوئے  نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ ان کے لیے خاص رہیں گے۔

تصاویر میں دونوں اداکار خوشگوار انداز میں ایک دوسرے سے ملتے  ہوئے نظر آ رہے ہیں، جس پر مداحوں نے دونوں کی دیرینہ دوستی کو خوب سراہا۔

مزیدخبریں