وقار ذکا نے عالمی ٹریڈنگ مقابلہ جیت کرمرسڈیز جی ویگن انعام میں حاصل کر لی

02:36 PM, 2 Aug, 2026

لاہور: پاکستانی ٹیکنالوجی انٹرپرینیور اور ٹریڈر وقار ذکا نے عالمی ٹریڈنگ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی، جہاں انہوں نے 3 ہزار سے زائد عالمی شرکا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایک ٹورنامنٹ میں وقار ذکا نے 20 روزہ مقابلے کے دوران 74 فیصد منافع حاصل کیا، جس کے بعد انہیں 2026 ماڈل مرسڈیز بینز جی ویگن انعام میں دی گئی۔

مقابلے میں دنیا بھر کے ٹریڈرز نے سٹاکس، کموڈیٹیز، سونا، چاندی اور کرپٹو سمیت مختلف مالیاتی اثاثوں میں ٹریڈنگ کی۔ وقار ذکا نے 100 ہزار ڈالر کے سرمائے سے آغاز کرتے ہوئے اسے 174 ہزار ڈالر تک پہنچایا۔

جنوبی کوریا کے ٹریڈر نے دوسری جبکہ چین کے ٹریڈر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ وقار ذکا اس کامیابی کے ساتھ اس نوعیت کے عالمی ملٹی ایسٹ ٹریڈنگ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ٹریڈر بن گئے۔

مزیدخبریں