دھاندلی کا شور مچانے والے ناکام ہوں گے، عوام کارکردگی کی بنیاد پر ن لیگ کو ووٹ دے رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

02:38 PM, 2 Aug, 2026

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر پیپلز پارٹی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ الزامات لگانے والے صرف شور مچاتے رہیں گے، جبکہ عوام اپنی پسند کی جماعت کو کامیاب بناتے رہیں گے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ "رونا دھونا کرنے والوں" کا سیاسی میدان میں کوئی اثر نظر نہیں آ رہا۔ انہوں نے آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کے پرامن انعقاد کی ویڈیو بھی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات خوش اسلوبی سے جاری ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایک بار پھر نمایاں کامیابی حاصل کریں گے، کیونکہ عوام مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہو کر شیر کے نشان کو ووٹ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری مائیں اور بہنیں بھی ترقیاتی اقدامات اور کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اپنا فیصلہ کر رہی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کو عوامی حمایت حاصل ہے اور یہی حمایت انتخابی نتائج میں بھی نظر آئے گی۔

مزیدخبریں