سیریز بچانے کا امتحان، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

03:44 PM, 2 Aug, 2026

پورٹ آف سپین: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج کھیلا جائے گا، جہاں قومی ٹیم کو سیریز برابر کرنے کا اہم چیلنج درپیش ہے۔

میزبان ویسٹ انڈیز کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، جبکہ پاکستان کو شکست سے بچنے اور سیریز کا اختتام برابری پر کرنے کے لیے دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

پورٹ آف سپین میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے، جبکہ ٹیم مینجمنٹ کامیابی کے لیے بہتر کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کی تیاری کر رہی ہے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ پاکستانی ٹیم کے لیے یہ میچ سیریز بچانے کا آخری موقع ہے۔

مزیدخبریں