داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات کا آغاز، عقیدت مندوں کی بڑی تعداد میں شرکت

04:16 PM, 2 Aug, 2026

لاہور: حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جس کا افتتاح ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور صوبائی وزراء نے کیا۔

عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے آنے والے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے، جبکہ زائرین کے لیے دودھ کی سبیلوں، لنگر اور دیگر سہولیات کا وسیع انتظام کیا گیا ہے۔

اس موقع پر مزار پر حاضری دینے والے عقیدت مندوں نے فاتحہ خوانی کی اور روحانی عقیدت کا اظہار کیا۔عرس کی تقریبات کے دوران سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے زائرین کو سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں