مطالبات نہ ماننے پر بلاول کا 27 دسمبر سے گو نواز گو تحریک چلانے کا اعلان

مطالبات نہ ماننے پر بلاول کا 27 دسمبر سے گو نواز گو تحریک چلانے کا اعلان

لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اگر 27 دسمبر تک ہمارے مطالبات نہ تسلیم کیے گئے تو پھر ’گو نثار گو‘ کی جگہ ’گو نواز گو‘ کا نعرہ لگائیں گے۔

پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب میں خطاب کرتے بلاول بھٹو زرداری نے میں تنگ آگیا ہوں، میری والدہ کو مار دیا گیا، ہمارے بچے مارے گئے لیکن تخت لاہور والے اور وزیر داخلہ چوہدری نثار ان کے خلاف بولنے کو تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  نیشنل ایکشن پلان کی حالت تو آپ نے دیکھی ہے وہ اب ن لیگ ایکشن پلان ہے۔  اس کے بعد انھوں نے چوہدری نثار علی خان کے خلاف ’گو نثار گو‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ ’یہ نعرہ کراچی، بلوچستان اور خیبر پختونخوا نہیں بلکہ لاہور سے اٹھ رہا، جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ناکام ہو چکے ہیں۔

انھوں نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی کی جانب سے کل جماعتی کانفرنس میں پیش کیے جانے والے مطالبات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی میں تمام جماعتوں نے یہ تسلیم کیا تھا کہ ایک پارلیمانی سکیورٹی کمیٹی بنائی جائے، تاکہ وزیر داخلہ کو جوابدہ بنایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک وزیراعظم نواز شریف نے ہمارا یہ مطالبہ نہیں مانا ہے۔ ’اگر رواں ماہ 27 دسمبر تک ہمارے مطالبات کو نہ مانا گیا تو گو نثار گو کی جگہ گو نواز گو کا نعرہ لگائیں گے۔