والد کا انوکھا طریقہ ،بیٹی کا دانت نکالنے کیلئے گلہری کا استعمال

اپنے بچے یوں تو سب ہی کو پیارے ہوتے ہیں جن کی ذرا سی تکلیف پر والدین پریشان ہوجاتے ہیں اور اُنہیں تکلیف سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں ۔

10:22 PM, 2 Dec, 2016

اپنے بچے یوں تو سب ہی کو پیارے ہوتے ہیں جن کی ذرا سی تکلیف پر والدین پریشان ہوجاتے ہیں اور اُنہیں تکلیف سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں ۔

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے والدنے اپنی بیٹی کا دانت نکالنے کیلئے انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔ ڈیوڈ نامی والد نے گلہری کیلئے کھانا رکھا اور اُس سے بندھے دھاگے کو بیٹی کے ہلتے دانت سے منسلک کردیا۔

کھانے کی تلاش میں نکلی گلہری جیسے ہی روٹی کے ٹکڑے پر جھپٹی ننھی پری کا دانت کھٹ سے نکل گیا جبکہ گلہری نے بھی خوب مزے سے مفت کی دعوت اُڑائی۔

مزیدخبریں