فیفا نے ورلڈ کپ 2018 کے ڈراز کا علان کر دیا .بتیس ٹیموں کو آٹھ مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے.روس میں منعقد تقریب میں لیجنڈز فٹبالر پیلے ،میراڈونا،اور ریوالڈو نے شرکت کی ۔
ٹورنا منٹ کا پہلا میچ 14جون 2018 کو میزبان روس اورسعودی عرب کے درمیان کھیلا جائے گا۔ورلڈ کپ فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار ایساہو رہا ہے کہ اس میں مسلمان ممالک کی 6ٹیمیں شامل ہیں۔
ڈراز کے مطابق
گروپ اے میں ،روس ،یوروگوئے،مصر اور سعودی عرب
گروپ بی میں پرتگال، سپین، مراکش اور ایران
گروپ سی میں فرانس،پیرو،ڈنمارک اورآسٹریلیا
گروپ ڈی میں ارجنٹائن،آئس لینڈ،کروٹیااور نائیجیریا
گروپ ای میں برازیل ،سوئٹزرلینڈ ،کوسٹاریکا اور سربیہ
گروپ ایف میں جرمنی ،میکسیکو،سویڈن اورجنوبی کوریا
گروپ جی میں بیلجیم ،انگلینڈ ،تیونس اور پاناما
گروپ ایچ میں پولینڈ ،کولمبیا،سینیگال اور جاپان
شامل ہیں ۔
ایکشن سے بھرپور مقابلے، 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں کھیلے جائیں گے۔