وزیراعظم نے شہزاد اکبر کو معاون خصوصی برائے احتساب اور امور داخلہ مقرر کر دیا

وزیراعظم نے شہزاد اکبر کو معاون خصوصی برائے احتساب اور امور داخلہ مقرر کر دیا
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:  وزیراعظم نے بیرسٹر شہزاد اکبر کو معاون خصوصی برائے احتساب اور امور داخلہ مقرر کر دیا ہے۔ 


خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال اگست میں شہزاد اکبر کو معاون خصوصی برائے احتساب  مقرر کیا تھا۔اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

آج وزیراعظم نے ترقی پانے والے وفاقی سیکرٹریز کے ساتھ ملاقات کی تھی جس میں معاون خصوصی شہزاد اکبر نے بھی شرکت کی تھی جبکہ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے بھی وزیراعظم سے الگ ملاقات کی۔