ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز ،ٹیم پاکستان کا اعلان ،سرفراز سمیت سینئر کھلاڑی آؤٹ

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز ،ٹیم پاکستان کا اعلان ،سرفراز سمیت سینئر کھلاڑی آؤٹ

لاہور :ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیم پاکستان کا اعلان کر دیاگیا جس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئیں اور بعض سینئر کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دیا گیا ہے جن میںحسن علی،شعیب ملک ،سرفرازاحمد،عمادوسیم ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دیکر نئے چہروں کو شامل کر لیا گیا ۔ون ڈے کواڈ میں امام الحق ،سعود شکیل کو شامل کر لیا گیا ۔

دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم ،شاداب خان،فخرزمان،افتخاراحمد،حیدرعلی،آصف علی ،عثمان قادراورشاہ نوازدھانی  سمیت بیشترکھلاڑی ون ڈے ،ٹی ٹوینٹی دونوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے ویسٹ انڈیز کیخلاف تمام میچز کراچی میں کھیلے جائینگے ۔